روزانہ انار کی چائے پینا آپ کے جسم کو کیسے تبدیل کرتا ہے؟ جان لو کہ آپ بھی اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں
زیادہ بھاگ دوڑ یا جلدی جلدی چلنے کی وجہ سے بھی ہمارا سانس پھولتا ہے، لیکن اس میں تو کوئی گھبرانے والی یا کسی بھی مسئلے کی کوئی بات نہیں ہے کیونکہ یہ ایک عام بات ہے سب کے ساتھ ہی ہوتا ہے ۔ مگر کوئی خاص سرگرمی یا بھاگ دوڑ نہ کرنے پر بھی آپ کا سانس پھول جائے، یا بار بار سانس پھولے تو یہ یقینی طور پر ایک مسئلہ بھی ہے اور اکثر لوگ تو بات کرتے وقت سانس زیادہ پھولنے کے باعث بولنے میں ہچکچا رہے ہوتے شرم محسوس کرتے ہیں۔ لیکن آج ہم آپ کے لئے ایک نسخہ بتا رہے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ اس کا استعمال آپ کو فائدہ پہنچانے میں مددگار ثابت ہوسکے گا۔
اجزاء:
انار دانہ (تھوڑا گیلا سا)
پانی (ایک کپ)
طریقہ:
• ایک کپ پانی کو گرم کریں اور کھولتے پانی میں ایک سے دو چمچ گیلا انار دانہ ڈال کر پکا لیں۔
• جوش آنے پر انار دانہ نکال کر پانی کو چھان لیں۔
• اس طرح انار دانے کی چائے تیار ہوجائے گی اور اس کو روزانہ ناشتے سے قبل پی لیں۔
• اس سے آپ کو نہ صرف سانس پھولنے کی بیماری میں افاقہ ہوگا بلکہ دل کی شریانیں بھی فعال رہیں گیں اور بند شریانوں کو کھلنے میں بھی فائدہ پہنچے گا۔
No comments:
Post a Comment